بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دراصل سولر سیل اور فوٹو وولٹک (پی وی) ماڈیول یا عرف عام میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ میں چینی اجارہ داری توڑنے کیلئے امریکا اور یورپ میں گیگا واٹ کی سطح پر پی وی سیل اور ماڈیول پروڈکشن کی فیسیلٹیز کے منصوبے بنائے گئے تھے جو اب تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں یا انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔چونکہ مغرب میں سولر پینلز کی بڑے پیمانے پر خریداری متوقع تھی اس لیے ایک جانب چینی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل کا اسٹاک جمع کرلیا تو دوسری جانب مغربی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل خرید کر جمع کر رکھے ہیں۔

مزید پڑھیے  امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
Back to top button