بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

لاہور کے حلقہ این اے 119 سے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کے ندیم شیروانی نے اپیل دائر کی تھی جو حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ریٹرننگ افسر (آر او) نے اس حلقے سے الیکشن لڑنے کے لیے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیے تھے، بعدازاں ندیم شیروانی نے آر او کے اِس فیصلے کے خلاف ایپلیٹ ٹریبیونل میں اپیل دائر کی تھی۔

مزید پڑھیے  زیرحراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Back to top button