بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ٹیکس محتسب کو درخواست کرنے والوں کو ٹیکس حکام کی ہراسگی سے بچایا جائے گا، ماجد قریشی

وفاقی ٹیکس محتسب کے رجسٹرار ماجد قریشی نے کہا ہے کہ اگر کوئی ٹیکس دہندہ ری فنڈز کے لیے ٹیکس محتسب سے درخواست کرے تو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیس ختم ہونے تک اس کا آڈٹ نہیں کرسکتا ۔اسلام آباد میں رجسٹرار وفاقی ٹیکس محتسب ماجد قریشی اور میڈیا ہیڈ ناظم سلیم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس محتسب کو درخواست کرنے والوں کو ٹیکس حکام کی ہراسگی سے بچایا جائے گا۔ ٹیکس محتسب کو ٹیکس افسران کی بدانتظامی کی وجہ سے ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ماجد قریشی نے کہا کہ سال 2023 کے دوران وفاقی ٹیکس محتسب کی کارکردگی کو اجاگر کرے گی۔ ماجد قریشی نے کہا کہ ایف ٹی او آفس میں تقریباً 60,000 کالز موصول ہوئیں ، ماجد قریشی کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ نمبر 0334-0544460 پر بھی 80,000 نمبر کی کالیں موصول ہوئیں۔۔ رجسٹرار ٹیکس محتسب نے کہا کہ ایف بی آر ایف ٹی او کی سفارشات پر مثبت جواب دے رہا ہے، فوت شدہ ٹیکس دہندگان کے NTN/STRN کی ڈی رجسٹریشن کے کا طریقہ کار آسان بنایا گیا۔ رجسٹرار ٹیکس محتسب نے بتایا مشتبہ / اسمگل شدہ نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ (NCP) گاڑیوں کو روکنے کے بعد یہ کیسز نمٹانے کے ایس او پی جاری کیے گئے۔ ایف بی آر نے تنخواہ دار افراد اور پنشنرز کے لیے ریٹرن فائل کرنے اور ٹیکس کی ادائیگی کا آسان طریقہ کار جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیے  موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی از خود ختم ہو چکی، ایف بی آر
Back to top button