بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب

پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کےلیے عالمی مالیافی فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س کا شیڈول جاری کردیا۔ بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 15نومبر کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 70 کروڑ ڈالرز کی منظوری کے بعدپاکستان کےلیے آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائےگی۔

مزید پڑھیے  ایل پی جی 27 روپے مہنگی، فی کلو قیمت 233 ہو گئی
Back to top button