بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا

فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے بیان قلمبند کرانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کو 3 جنوری کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے شہباز شریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا ہے جبکہ کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق شہباز شریف کے لیے سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے، اس سے قبل کمیشن نے سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ، راجہ بشارت سمیت درجنوں کارکن نامزد
Back to top button