بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہید نائیک عبدالرؤف فوجی اعزازکیساتھ سپرخاک

شمالی وزیرستان میں شہید نائیک عبدالرؤف کی نماز جنازہ ادا ،فوجی اعزازکیساتھ آبائی علاقے میں سپرخاک کردیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  نائیک عبدالرؤف نے شمالی وزیرستان میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیاتھا شہید نائیک عبدالرؤف کی نماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید نائیک عبدالرؤف نے سوگواران میں والدین،بہن، اہلیہ اورایک بیٹا چھوڑا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں ۔مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

مزید پڑھیے  کانگو میں امن مشن میں تعینات پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق شہید
Back to top button