بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس پر بنوانے کی تاریخ میں توسیع کردی

پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس کے ساتھ بنوانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے سال کی خوشی میں پرانی فیس کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں 9 جنوری تک توسیع کر رہے ہیں، 10 تاریخ سے نئی فیسوں کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ 9 دن کیلئے مزید ریلیف دے رہے ہیں، ابھی بھی شہریوں کے پاس ٹائم ہے کہ کئی گنا زیادہ فیسوں سے بچیں اور اپنے لائسنس بنوائیں۔

 

قبل ازیں وزیر اعلی محسن نقوی نے رات گئے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور 2 گھنٹے تک 3 اعشاریہ 7 کلومیٹر طویل پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کے پیکیج ون کا 50 فیصد اور پیکیج 2 کا 38 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ نے31 جنوری تک پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔محسن نقوی نے کہا کہ اس میگاپراجیکٹ میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، منصوبے کو وقت سے قبل پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دن رات کام کیا جائے۔

 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے لیے مٹی سپلائی کرنے والے کنٹریکٹر سے بھتے لینے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بھتہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیا اور موقع پر ہی پولیس کو احکامات جاری کئے۔محسن نقوی نے بابو صابو سے سگیاں تک پیکیج 2 اورسگیاں سے نیازی چوک تک پیکیج ون کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور منصوبے کے اطراف والی دیواروں کی تعمیر کے کام کا مشاہدہ کیا، انہوں نے سائیڈ والز پر پتھر کے بلاکس رکھنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں کنٹریکٹرز کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور منصوبے کے اطراف کی سٹرکوں پر تجاوزات مسمار کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ٹاسک دے دیا۔صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

مزید پڑھیے  عمران خان اور دیگر رہنماؤں کیخلاف ’ غدار پاکستان ‘ کے بینرز آویزاں

 

Back to top button