بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تگڑا ہونے لگا

ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے ایک پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوئی۔

گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 21 پیسے تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوکر 284 روپے 25 پیسے ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب
Back to top button