بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چین میں تباہ کن زلزلہ، سینکڑوں ہلاک

چین میں تباہ کن زلزلے سے ہلاک افرادکی تعداد 111 ہوگئی۔چین کے دو شمال مغربی صوبوں Gangsu اور Qinhai میں تباہ کن زلزلے سے کم سے کم 111ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو چین کے صوبے Gangsuکے سرحدی قصبے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم سے کم100 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر اموات Qinhai میں ہوئیں۔

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی، اس کی گہرائی35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلےکا مرکز چین کے شہر Lanzhou سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

چین کی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی کو فعال کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک ورک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال  منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  چینی صدر اور کینیڈین وزیراعظم کے درمیان آن کیمرہ تلخ کلامی
Back to top button