بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں، پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے، ہم  تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات کرتے ہیں جو پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے، اس حوالے سے دو طرفہ بات چیت جاری رہتی ہے۔اس کے علاوہ میتھیو ملر نے بتایا کہ پاکستانی آرمی چیف محکمہ خارجہ، پینٹاگون سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں تھے۔

مزید پڑھیے  کیلاش کمار نے پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر
Back to top button