بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پرتھ ٹیسٹ، پاکستان کو آسڑیلیا کے ہاتھوں 360 رنز کی ہتک آمیز شکست

پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسڑیلیا نے پاکستان کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 360رنز کے بڑے فرق سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان کی ٹیم پوری ٹیم 89رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ صرف بیٹرز اپنا سکور ڈبل فیگرز میں لیجانے میں کامیاب ہوسکے، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگز 233 رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو کو جیت کیلئے 450 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 89 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ کے چوتھے ہی روز 360 رنز کی بڑی شکست سے دوچار ہو گئی، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور چوبیس رنز رہا جو سعود شکیل نے سکور کیا، بابر اعظم 14 جبکہ امام الحق 10 رنز سکور کرسکے، آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے تین تین جبکہ نتھن لیون نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی

Back to top button