بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کےبالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور پشاور چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور نو، کراچی اٹھارہ، کوئٹہ دو، گلگت تین، مری ایک اور مظفر آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر، پلوامہ اور شوپیاں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، اور لیہہ اور اننت ناگ میں بارش کے امکانات کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود اور بارہمولہ اور جموں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سات، لیہہ منفی دس، اننت ناگ اور شوپیاں میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیے  لیویز چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2  اہلکار شہید
Back to top button