بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 859 پوائنٹس کمی دیکھی گئی۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 859 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 365 کی سطح پر آگیا، جو گزشتہ روز 66 ہزار 223 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام تک پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور یہ جمعہ کو 1500 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔اسی طرح یکم دسمبر کو کے ایس ای-100ا نڈیکس 1160 پوائنٹس اضافے کے بعد 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔اس سے قبل 28 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 919 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔

مزید پڑھیے  گزشتہ ہفتے مقامی کاٹن مارکیٹ میں کوالٹی کاٹن کے بھاؤ میں استحکام رہا
Back to top button