بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کراچی وائٹس اور ایبٹ آباد کے درمیان ہوگا

کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں راولپنڈی کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اب آج اتوار کو ہونے والے فائنل میں اس کا مقابلہ ایبٹ آباد سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں پشاور کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔ کراچی وائٹس نے 18.1 اوورز میں چھ وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

راولپنڈی کی اننگز کی خاص بات کپتان عمرامین کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 47 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے82 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ محمد نواز نے 35 رنز بنائے جس میں4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
سہیل خان نے21 اور شاہنواز دھانی نے33 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی وائٹس کی جانب سے اعظم خان نے 25 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ عمیر بن یوسف نے 25 رنز بنائے جبکہ انور علی اور سہیل خان نے بالترتیب 25 اور 11 رنز بناکر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا یہ دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔اعظم خان کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیے  ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے
Back to top button