بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر آج عمل درآمد ہوگا

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر جمعرات کو عملدرآمد نہ ہوسکا، صیہونی ہٹ دھرمی کے بعد جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد آج سے ہوگا۔جنگ بندی سے قبل اسرائیلی حملوں میں شدت، درجنوں عمارتیں تباہ، اسپتالوں اور اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر بھی بمباری، مزید 350 افراد شہید، شہداء کی مجموعی تعداد 14 ہزار 854 ہوگئی، جس میں 6 ہزار 150بچے اور 4 ہزار خواتین شامل ہیں۔

صیہونی فوج نے غزہ میں 300 مقامات پر بمباری کا اعتراف کیا، اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان افواج غزہ میں موجود رہیں گی جبکہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ مزاحمتی گروہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے لبنان پر بھی بمباری کردی جس کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی تنصیبات پر 50 سے زائد راکٹ داغ دیئے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک 12 سالہ لڑکے کو سینے پر گولیاں مار کر شہید کردیا۔

7 اکتوبر کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، جس میں بچے بھی شامل ہیں ، اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سیلمیا کو گرفتار کرلیا، حماس نے ابو سیلمیا کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیے  یورپی ادب کا بہت بڑا نام، میلان کُنڈیرا وفات پا گئے
Back to top button