بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 : سعودی عرب نے پاکستان کو چار صفر سے ہر ادیا

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے مقابلے میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم نے پاکستان کو چار صفر سے ہر ادیا۔جمعرات کو ورلڈکپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے پہلے میچ  میں پاکستان  فٹبال ٹیم  ورلڈ رینکنگ میں57 نمبر پر موجود سعودی عرب کے مد مقابل آئی، یہ میچ سعویہ میں الاحسا کے پرنس عبد اللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

سعودی عرب نے میچ کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم پر دباؤ رکھا اور گول کرنے کی کوشش میں لگے رہے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے پہلا گول صالح الشہری نے چھٹے منٹ میں کیا، پہلے ہاف کے اختتام پر سعودی عرب کو پاکستان کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی۔

سیکنڈ ہاف کا کھیل شروع ہوا تو سعودی عرب کا دوسرا گول صالح الشہری نے 48ویں منٹ اور  تیسرا گول عبدالرحمان نے 90ویں منٹ میں کیا۔سعودیہ عرب کی جانب سے چوتھا گول میچ کے آخری مراحل میں عبداللہ نے اسکور کیا،میچ کے اختتام پر سعودی عرب کو  پاکستان کے خلاف چار صفر کی برتری حاصل تھی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائرز کے راؤنڈ 2 کے گروپ جی میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب ، اردن اور تاجکستان شامل ہیں ۔کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان کا اگلا میچ 21 نومبر کو تاجکستان سے ہوگا ۔

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز اے ایف سی کے راؤنڈ2 تک رسائی حاصل کی ہے۔اس سے قبل پاکستان نے راؤنڈ ون میں کمبوڈیا کو شکست دی تھی۔

مزید پڑھیے  پی سی بی کی نئی منیجمنٹ کا پاکستان جونیئر لیگ کو بند کرنے کا فیصلہ
Back to top button