بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشر حصوں میں موسم خشک، پنجاب کے شہروں میں دھند پڑنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمال مغربی بلوچستان میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور انیس، کراچی چوبیس، پشاور اور کوئٹہ چودہ، گلگت تین اور مری نو ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، لیہہ اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور سرد موسم جبکہ جموں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور شوپیاں چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پندرہ، لیہہ منفی چار، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائیوں میں  6 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید
Back to top button