بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ، مری پندرہ، لاہور چوبیس، کراچی ستائیس، پشاور چھبیس، کوئٹہ بارہ، گلگت چودہ اور مظفر آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، اننت ناگ، بارہمولہ، لیہہ، پلوامہ اور شوپیاں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ چھ اور شوپیاں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button