بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی وحیشانہ بمباری جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 313 ہو گئی

غزہ کی پٹی پر جاری وحشیانہ اسرائیلی جارحیت میں جاں بحق  ہونے والوں کی تعداد 313 ہو گئی ہے جب کہ 1990 کے قریب زخمی ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری گھروں اور شہری عمارتوں کو نشانہ بنا رہی ہے، بجلی منقطع کر رہی ہے اور غزہ کی پٹی کو ایندھن اور کھانے پینے کی اشیاء کی سپلائی روک رہی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی طیاروں سے 15 سے زائد عمارتیں تباہ ہوئیں۔وزارت نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی طرف سے طبی عملے اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بار بار نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی۔

دریں اثنا، اسرائیل اور غزہ کی سرحد پر کئی کمیونٹیز میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان لڑائی اب بھی جاری ہے۔الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق کم از کم سات علاقے ایسے ہیں جہاں اسرائیلی فوج اب بھی فلسطینی جنگجوؤں سے برسرپیکار ہے۔اسرائیلی فوج کے ایک ڈویژن کے سربراہ اور ایک میجر ان 26 اسرائیلی فوجیوں میں شامل ہیں جن کی فلسطینی جنگجوؤں کے ہاتھوں ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان میں کورونا سے مزید 37 جاں بحق
Back to top button