بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاہ سلمان ریلیف کا پاکستان میں 50 ہزار کٹس تقسیم کرنے کا اعلان

انسانی امداد اور ریلیف کے لئے شاہ سلمان مرکز نے پاکستان بھر میں پچاس ہزار کٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں غیرغذائی اشیاء ،خیمے اور سردی سے بچاؤ کی کٹس بھی شامل ہیں۔اس منصوبے کو چار مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا جس کے ذریعے ان افراد کو مدد فراہم کی جائے گی جو حالیہ سیلابوں سے متاثر ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔اس مشترکہ کوشش کو این ڈی ایم اے کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد نے امدادی سامان فراہم کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ مملکت سعودی عرب ایک برادر ملک کو پچاس ہزار سے زائد کٹس بطور تحفہ فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سردیوں کی یہ امداد پاکستان کے تمام صوبوں میں چار مراحل میں تقسیم کی جائیگی۔

مزید پڑھیے  شاہ سلمان کی طرف سے اسلام آباد کے 20ہزار مستحقین میں راشن بیگز کی تقسیم
Back to top button