بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاہ سلمان کی طرف سے اسلام آباد کے 20ہزار مستحقین میں راشن بیگز کی تقسیم

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے اسلام آباد کے 20 ہزار مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں پیر نورالحق قادری اور سعودی سفیرنواف سعید المالکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے معاشی مسائل کا شکار پاکستان کے عوام کی مدد کے لئے سعودی عرب ان کے شانہ بشانہ ہے اورکھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگز حکومت کے تعاون سے لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ادارے مکتب الدعوۃ کی طرف سے ریلیف پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور پاکستان میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر نواف بن سعید مالکی اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ آج سعودی مکتب الدعوۃ کی جانب سے 20 ہزار پاکستانی خاندانوں کو راشن دیا جارہا ہے انہوں نے کہا عالمی وبا کے باعث پوری دنیا معاشی مشکلات میں ہے لیکن سعودی ولی عہد نے پاکستان کا ہر حال میں ساتھ دیا ہے۔

ادارے کے ترجمان کے مطابق ہر راشن بیگ میں 10 کلو آٹا، پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول، پانچ لیٹر کوکنگ آئل، دو کلو خشک دودھ، آدھا کلو چائے کی پتی، ایک کلو جوس پاوڈر، دو کلو کھجوریں شامل ہے۔

شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کی طرف سے ماہ صیام کے موقع پر بلخصوص کورونا سے متاثرہ غریب افراد میں راشن کی تقسیم سے اس وقت گھر وں تک محدود رہ کر مالی آمدنی سے محروم افراد کی مددہو سکے گی۔

سعودی سفیرنواف سعید المالکی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
پیر نورالحق قادری تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button