بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسعود خان کی نمیرہ سلیم کو کامیاب خلائی سفر کی تاریخ رقم کرنے پر مبارک باد

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نےپاکستان کی پہلی خاتون خلا نورد نمیرہ سلیم کو کامیاب خلائی سفر اور تاریخ رقم کرنےپر مبارک باد دی ہے۔سفیر پاکستان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نمیرہ سلیم کامیاب خلائی سفر کرنے والی پہلی ایشین اور پاکستانی خاتون ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کا قومی پرچم خلا میں لہرایا ہے۔مسعود خان نے کہاکہ نمیرہ سلیم نے اپنا اور پاکستانی خواتین کا مقام بلند کیا ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک ہے، مسعود خان
Back to top button