بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جمال شاہ کا مختلف فنی شعبوں میں پاک برطانیہ تعاون کو بڑھانے پر زور

وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف فنی شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔وہ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے  اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔جمال شاہ نے کہا کہ فن اور ثقافت کسی بھی قوم کا اصل چہرہ اور تعارف ہوتے ہیں اور عظیم قومیں ہمیشہ اپنے فن اور ثقافت کی عزت، قدر، تحفظ، فروغ اور مضبوطی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ثقافتی کارواں کا دوسرا مرحلہ منعقد کیا جائے گا اور تمام وسطی ایشیائی ریاستوں کو اس کا حصہ بننے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے ثقافتی تبادلوں میں تعاون بڑھانے اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کے مقصد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے پاکستان کے آثار قدیمہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تہذیبیں دریاؤں کی مانند ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے  شہدا کے مقدس خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا - سرفراز بگٹی
Back to top button