بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بھارت نے لٹیا ڈبو دی ،کرکٹ ورلڈ کپ کا انتہائی پھیکا آغاز ، بھارتی میڈیا سیخ پا / پاکستان اور ہالینڈ آج مدمقابل ہو نگے ،

مینز ورلڈ کپ 2023کا دوسرا میچ آج پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ،

بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے 13 کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر کو برطانیہ اور نیوز ی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوا جس میں نیوزی لینڈ نے برطانیہ کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے اسے 9 وکٹوں سے شکست دی،

بھارت میں دنیا کے اس سب سے بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز جس انداز سے ہوا اس پر مختلف حلقوں کی جانب سے بہت چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں جبکہ انتہائی پھیکے انداز سے ہونے والے آغاز نے ورلڈ کپ کے مزے کو بہت ہی کر کرا کر دیا ، جس پر بھارتی میڈیا بھی بھارتی کرکٹ‌بورڈ اور انڈین حکومت پر بہت تنقید کر رہا ہے ،

پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ میچ حیدرآباد میں راجیو گاندھی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا ،

مزید پڑھیے  عمران خان نے پاکستان کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا، وزیراعظم
Back to top button