بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

نگران وفاقی وزیرڈاکٹرندیم نے قومی صحت کارڈایپ کاافتتاح کردیا

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اسلام آباد میں قومی صحت کارڈ ایپ کا افتتاح کیا جس کا مقصد لوگوں کو ہسپتالوں تک جانے کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ ایپ نادرا کے تعاون سے بنائی گئی ہے جس سے ہسپتالوں میں ملنے والی سہولتوں کے بارے میں مریضوں کی  آرا ءکے حصول میں مدد ملے گی۔

وزیر صحت نے کہا کہ ہم صحت بیمہ سکیم میں جدت لانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس سکیم لائی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان یکم دسمبر سے صحت کے تحفظ کے بارے میں دو روزہ عالمی سربراہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے جس کا مقصد عالمی وباؤں کی روک تھام کےلئے اجتماعی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستانی اور چینی ڈاکٹرز نے کورونا سے لڑنے کیلئے دوا تیار کرلی
Back to top button