بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرخارجہ ٹرانس ہمالیہ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی چین میں ہیں جو آج تبت کے علاقے NYINGCHI میں ہونے والی تیسری دو روزہ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر فورم میں شرکت کررہے ہیں۔چین بین الاقوامی تعاون کیلئے ٹرانس ہمالیہ فورم کی میزبانی کررہاہے ۔

ٹرانس ہمالیہ فورم2018 میں شروع کیا گیا تھا جس کامقصد جغرافیائی رابطے، ماحولیاتی تحفظ اور ثقافتی روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں علاقائی ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔فورم کاآخری اجلاس2019 میں ہوا تھا اس سال فورم کا موضوع ہے ’’ماحولیاتی تہذیب اور ماحولیاتی تحفظ‘‘

مزید پڑھیے  وزیرخارجہ بننے کے بعد بلاول کی پہلی بار کراچی آمد پر شاندار استقبال
Back to top button