بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

عالمی کپ کرکٹ، شائقین کا انتظار ختم، آغاز میں چند گھنٹے باقی

دنیا ئے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے مینز کر کٹ ورلڈ کپ 2023کا میلہ سجنے کو تیار ،ٹورنامنٹ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ، دنیا کی 10 بڑی ٹیمیں 13 ویں ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے بھارت میں موجود ،

ٹورنامنٹ کا آغاز آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا.یاد رہے کہ پچھلے ورلڈ کپ کا فائنل ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی .

اس ورلڈکپ کو دیکھنے کےلیے دنیا کے کئی ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں کرکٹ شائقین بھارت پہنچ چکے ہیں

2023 کا آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا 13 واں ٹورنامنٹ ہے جو 5 اکتوبر سے شروع ہو کر 19 نومبر 2023 تک جاری رہے گا ،

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ انگلینڈ دفاعی چیمپئن ہے، جس نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 2019 کا ایڈیشن جیتا تھا۔

بھارت کی مکمل میزبانی میں ہونے والا یہ پہلا مینز کرکٹ ورلڈ کپ ہے، اس سے پہلے بھارت نے 1987، 1996 اور 2011 میں ایونٹ کی مشترکہ طور پر میزبانی کی تھی۔

مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 دس مختلف اسٹیڈیموں میں کھیلا جائے گا ۔ پہلا اور دوسرا سیمی فائنل بالترتیب ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم اور کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوں گے ، جب کہ فائنل نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں 19 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید پڑھیے  بھارت کیخلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل آسڑیلیا کو بڑا دھچکا

ایونٹ کی 10 ٹیموں کو ایک دوسرے سے میچز کھیلنا ہو ں گے جن میں سے 4 ابتدائی پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی۔

سیمی فائینلز کی دو فاتح ٹیمیں آخری میچ میں حیدرآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ایک دوسرے کی مدمقابل ہوں گی . اور اس میچ کی فاتح ٹیم آئندہ چار سال دنیائے کرکٹ بادشاہ ہو گی ،

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 15 اکتوبر کو حیدرآباد میں نریندر مودی سٹیڈیم میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی ، ٹورنامنٹ کا یہ واحد میچ ہے جس کا کرکٹ شائقین کو شدت سے انتظار ہے اورجس کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہو چکی ہیں .

Back to top button