بسم اللہ الرحمن الرحیم

سیاست

عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم، پیپلزپارٹی کا پارلیمانی بورڈ تشکیل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے چاروں صوبوں میں پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹرل پنجاب، ساؤتھ پنجاب سمیت صوبہ بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کیلئے الگ الگ پارلیمانی بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔

سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو دی گئی، جنوبی پنجاب کیلئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مخدوم احمد محمود ہوں گے۔نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کیلئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین کی زرداری سے ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
Back to top button