بسم اللہ الرحمن الرحیم

سیاست

سمیرا ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدارت سے استعفی دے دیا

سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدارت سے استعفی دے دیا۔سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کو بھجوا دیا، ایک لائن کے استعفیٰ میں عہدہ چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پارٹی ممبر شپ بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔یاد رہے کہ سمیرا ملک نے این اے 87 کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا لیکن پارٹی قیادت نے این اے 87 کا ٹکٹ شاکر بشیر اعوان کو جاری کر دیا جس پر سمیرا ملک نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیے  ملک کو تباہی کے دہانے پرپہنچانے والوں سے عام انتخابات میں عوام حساب لیں گے ،شاہ محمود قریشی
Back to top button