بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ترک صدر طیب اردوان کی یورپی یونین کو وارننگ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے یورپی کمیشن کو متنبہ کردیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے اپنی راہیں جدا کرسکتا ہے۔گزشتہ 24 سال سے ترکیہ یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کا خواہش مند رہاہے، تاہم اب ترک صدر نے اس خواہش میں کمی کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر کا بیان یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے ترکیہ کی رکنیت سے متعلق اعتراضات پر مبنی حالیہ رپورٹ جاری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔27 رکنی یورپی یونین میں ترکیہ کی رکنیت سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ترکیہ کو  یونین کی رکنیت نہیں دی جا سکتی تاہم دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کیلئے کوئی متوازی حقیقی فریم ورک کو تلاش کرلیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کی رکنیت کے حوالے سے رکن ممالک نے  وہاں  انسانی حقوق کی صورتحال اور قانون کے احترام سے متعلق معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین ترکیہ سے تعلقات توڑ کر جانا چاہتا ہے، تو ہم بھی ان حالات کا اپنے حساب سے جائزہ لیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو یورپی یونین سے اپنی راہیں جدا کر لیں گے۔

مزید پڑھیے  امریکی سینیٹ میں افغانستان کیلئے انسداد دہشت گردی، نگرانی اور احتساب بل پیش
Back to top button