بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب میں غداری کے الزام میں گرفتار 2 فوجی اہلکاروں کا سرقلم

سعودی عرب میں غداری کے الزام میں گرفتار 2 فوجی اہلکاروں کا سرقلم کردیا گیا۔سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سنگین الزامات  ثابت  ہونے پر سزائے موت  پر عمل درآمد کیا گیا۔

دونوں ملزمان کو ستمبر2017 میں فوجی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسیٰ اور چیف سارجنٹ یوسف بن رضا نے فوجی حیثیت میں کئی بڑے  جرم کیے، دونوں اہلکاروں کو ملک سے بغاوت، قانون کی حکم عدولی،قومی اتحاد پامال کرنے اور انتشار  پھیلانےکے اقدامات کے علاوہ بطور فوجی اپنے حلف کو توڑنے پر سزا سنائی گئی تھی۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ  ابتدائی فیصلےکے بعد انہیں عدالت میں اپیل کا حق دیا گیا تاہم دونوں ملزموں کے اعتراف جرم اور تمام شواہد  دیکھنے کے  بعد اور  قانونی تقاضوں کے مطابق ان کے خلاف  فیصلے جاری کیےگئے۔فیصلے کے نفاذ کے لیے شاہی حکم جاری کیا گیا اور دونوں کو آج جمعرات کو طائف میں سزائے موت دے دی گئی۔

مزید پڑھیے  سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہونے کا امکان
Back to top button