بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برطانیہ کا چینی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

برطانیہ میں چین کے مبینہ جاسوس کو گرفتار کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ گرفتار کیا گیا شخص برطانوی پارلیمانی تحقیق کار ہے جس کا تعلق ایسے کئی اراکین پارلیمنٹ سے بھی تھا جنہیں انتہائی حساس معلومات تک رسائی حاصل تھی۔

جن اراکین تک تحقیق کار کو رسائی تھی ان میں سکیورٹی سے متعلق امور کے وزیر ٹام ٹوگنڈہٹ (Tom Tugendhat)  اور امور خارجہ کمیٹی کی چیئرمین الیسیا کرنز ( Alicia Kearns) شامل ہیں۔مشتبہ شخص کو آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ برطانوی تحقیق کار کو بیجنگ نے ممکنہ طورپر سلیپر ایجنٹ کے طورپر اس وقت بھرتی کیا تھا جب وہ چین میں رہ رہا تھا۔ مشتبہ چینی جاسوس کے ساتھ ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیاگیا ہے، برطانوی حکام نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیے  کینیڈا نے چینی سفارت کار کو ملک بدر کردیا
Back to top button