بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بھارت کا آج ٹکرائو، بارش کا بھی امکان

ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ایک طرف کرکٹ پنڈتوں کی آراء سامنے آرہی ہیں تو دوسری طرف تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی نے شائقین کرکٹ کو  پریشان کر رکھا ہے۔پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلےگا تاہم دنیائے کرکٹ کے اہم ترین ٹاکرے سے قبل آسمان پر گہرے بادل منڈلانے لگے  جس سے شائقین کرکٹ تو تشویش لاحق ہو گئی ہے  تاہم  اب کولمبو میں سورج نکل  آیا ہے ۔

 موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق کولمبو میں آج دن کے اوقات میں 80 فیصد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آنے والے پورے ہفتے میں کولمبو میں بارش کا امکان ہے۔یہ بات بھی قابل غور  ہے کہ بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کی صورت میں میچ پیر کو کھیلا جائے گا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے اعتراضات پر پیر کو بطور  ریزرو ڈے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اگرآج بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو میچ 11ستمبرکو بھی جاری رہےگا اور وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے میں کون کس ٹیم پر بھاری رہے گا جیو نیوز نے اس حوالے سے پاک بھارت کرکٹ پنڈتوں کی رائے  بھی جاننے کی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیے  ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، حنا ربانی کھر
Back to top button