بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

مجھے اپنی بالنگ لائن پر پورا اعتماد ہے، بابر اعظم

جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اتوار دس ستمبر کو ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹکرائو ہونے جا رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا اس سے قبل کھیلا گیا میج بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا اور اب دونوں ٹیموں کا سپر فور مرحلے میں آج ٹاکرا ہوگا، پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کولمبو میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں بھارت پر برتری ہے کیونکہ ہم سری لنکا میں اور پاکستان میں بیک ٹو بیک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز، لنکا پریمیئر لیگ، افغانستان سیریز اور اب ایشیا کپ سمیت ڈھائی ماہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ہمارے لیے اچھا ہوگا کہ پاکستان کے تیز رفتار بالرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رئوف نے 23 وکٹیں لے کر ٹیم کی اب تک کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے بارش سے متاثر ہونے سے مایوس نہیں ہیں، ہم ان چیزوں پر توجہ دے رہے ہیں جو ہمارے قابو میں ہیں، موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، 4 روز بارش کے بعد جس طرح دھوپ نکلی ہے، اس سے لگ نہیں رہا کہ یہاں بارش ہوگی، کوشش کر رہے ہیں جتنا وقت ملے، اس کا ٹریننگ کے لیے استعمال کریں۔باعظم اعظم کا کہنا تھا کہ ہم کیونکہ گزشتہ ایک ڈیرھ ماہ سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس لیے کوش کر رہے ہیں کہ لڑکوں کو جتنا آرام دیا جائے اتنا ٹیم کے لیے اچھا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم مختلف کومبی نیشن کو آزما رہے ہیں، آغاز میں اور اختتام پر ہم اچھا کر رہے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ اپنے آپشن کھلے رکھیں، جن ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، وہ تمام کھلاڑی ہمارے پاس موجود ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں ان میں سے سچویشن اور کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا انتخاب کیا جائے، ایسا نہیں ہے کہ ہم کسی چیز میں پھنسے ہوئے ہیں کہ کس کھلاڑی کو موقع دیا جائے یا کس کومبی نیشن کو موقع دیا جائے، میں اور ٹیم انتظامیہ دونوں کلیئر ہوتے ہیں کہ ہمیں کس ٹیم کے خلاف کس ٹیم کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔

مزید پڑھیے  کھوئی رٹہ پر فصل کی کٹائی کے دوران بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

 

بابر اعظم نے کہا کہ ہر کھلاڑی پراعتماد ہے، کسی کے دفاعظ میں کوئی شک نہیں ہے کہ پتا نہیں کھیلیں گے یا یا نہیں، اس چیز سے ہم نکل چکے ہیں، اس چیز کو ہم پیچھے چھوڑ آئے ہیں اور ہم کوشش کرتے ہیں کہ میچز اور ٹورنامنٹ کیسے جینتنے ہیں، ٹیم کو کیسے جتانا ہے اور اکھٹا کیسے رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایشیا کپ میں کیا بہتر ہوسکتا ہے، ہم مختلف کومی نیشن آزما رہے ہیں، ہم تقریبا فیصلہ کرچکے ہیں کہ ہم نے ورلڈ کپ میں کس ٹیم کے ساتھ جانا ہے لیکن تھوڑا ہم اور دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے لیے بہترین کیا ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کی ٹیم میں شمولیت یا عدم شمولیت پر دل ٹوٹنے والی بات نہیں ہے، ایک موقع ہے کہ کس کے حق میں آتا ہے، یہ میرا فیصلہ نہیں ہے، یہ اوپر سے آتی ہے کہ کون کہاں جائے گا، کس نے کھیلنا ہے، ہم صرف یہ کرتے ہیں کہ وہ کیا جائے جو ٹیم کے لیے بہترین ہو۔

 

 

بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو پتا ہے کہ کون کھلاڑی جائے گا، کون نہیں جائے گا، یہ معاملہ نہیں ہے کہ کون کھلاڑی جائے گا، کون نہیں جائے گا،انہوں نے ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بالر ہیں، ٹورنامنٹ اور میچز ہمیشہ بالرز ہی جتواتے ہیں، مجھے اپنی بالنگ لائن پر پورا اعتماد ہے، وہ سب پراعتماد ہیں، پارٹنرشپ میں بالنگ کرتے ہیں، ایک دوسرے کو کور دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم فیلڈنگ، بیٹنگ، بالنگ میں ایک دوسرے کو کور کرتے ہیں تاکہ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے، یہ کرکٹ ہے، اس میں ہر دن ہر کھلاڑی کے لیے اچھا نہیں ہوتا، کرکٹ میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے لیکن اصل چیز اکھٹے رہنا ہے اور یہ چیز ہماری اچھی چلتی آرہی ہے۔

مزید پڑھیے  ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کو مل گئی،پاکستان بھارت ٹاکرا 28اگست کو ہوگا
Back to top button