بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اپنے مسائل خود حل کرے، ملبہ ہم پر نہ ڈالے، افغان طالبان

افغانستان کی طالبان حکومت نے چترال میں پاکستانی فوج پر تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے میں افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کی ہے. طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنے مسائل خود حل کریں، افغانستان پر ملبہ نہ ڈالا جائے ۔

ذبیح اللہ مجاہد نےبرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ ٹی ٹی پی نے چترال میں سرحدی علاقے پر حملے میں افغان سرزمین استعمال کی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ کسی کو بھی اپنے ہمسایہ اور دیگر ملکوں کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیے  ن لیگ کی حکومت اشرفیہ اور پی ٹی آئی کی ٹک ٹاک حکومت تھی، بلاول بھٹو
Back to top button