بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، فلڈ لائٹس بند ہونے پاکستان بنگلہ دیش میچ 18 منٹ رکا رہا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا میچ لائٹ ٹاور کی بندش کی وجہ سے کچھ دیر  رُکے رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔بنگلادیش کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے لیکن پھر  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی اننگز کے دوران ایک لائٹ  ٹاور بند ہوگیا۔

لائٹ ٹاور کی بندش کی وجہ سے کھیل کچھ دیر تک روکا گیا،کھیل رکنے کے باعث پلیئرز فیلڈ سے چلے گئے تھے۔تاہم 18 منٹ کھیل رُکے رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی پوری ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیے  لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے
Back to top button