بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر پابندی کا فیصلہ

برطانیہ نے روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر پابندی کا فیصلہ کرلیا، پابندی کے بعد ویگنر گروپ میں شمولیت یا کسی بھی طرح اس کی سپورٹ ایک جرم قرار پائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ویگنر گروپ پر پابندی سے متعلق ایک ڈرافٹ پیش کیا جائے گا جس کی منظوری کے بعد روسی نجی ملیشیا کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر اس کے اثاثوں کو منجمند کر دیا جائے گا۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ویگنر گروپ نہ صرف شدتپسند اور تباہی پھیلانے والا گروہ ہے بلکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کیلئے ایک عسکری ہتھیار ہے، جس کے یوکرین اور افریقا میں کیے گئے کام عالمی سکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں۔وزیر خارجہ سویلا برویرمین کا کہنا تھا کہ ویگنر گروپ مسلسل عدم استحکام پھیلا رہا ہے اور یہ کام صرف روسی سیاسی مفادات کے حصول کیلئے کیا جاتا ہے، یہ دہشتگرد ہیں اور برطانیہ کا قانون اس معاملے میں بہت واضح ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت وزیر داخلہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ اگر وہ کسی تنظیم یا گروہ کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ وہ دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو انہیں دہشتگرد قرار دے سکتے ہیں۔

 

مزید پڑھیے  طالبان صوبہ ہرات کے علاقے اسلام قلعہ پر قابض
Back to top button