بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مودی حکومت نے دہلی میں مسلم اثاثوں پر نظر جما لیں

مودی حکومت کی دہلی میں مسلم اثاثوں پر نظریں جم گئیں، جامع مسجد دہلی سمیت وقف بورڈ کی 123 جائیدادیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔مودی حکومت کے ماتحت شہری ترقی کی وزارت نے وقف بورڈ کی 123 جائیدادوں کو واپس لینے کا نوٹس جاری کردیا۔

مودی سرکار کی جانب سے واپس لی گئی املاک اور ان 123 مقامات میں مساجد، درگاہیں اور قبرستان شامل ہیں۔سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی حکومت نے دہلی کی 123 اہم ملکیتوں کو دہلی وقف بورڈ کے حوالے کر دیا تھا،ان ہی ملکیتوں کو مودی حکومت نے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

مزید پڑھیے  الیکشن کمیشن نے آصف زرداری ، بلاول بھٹو کے اثاتوں کی تفصیلات جاری کردیں
Back to top button