بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برطانوی جریدے نے بھارت کے جھوٹے جمہوری دعوئوں کو بے نقاب کردیا

برطانوی جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں  نریندر مودی کی قوم پرستانہ قیادت میں بھارت کے جمہوریت کے جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔معروف برطانوی جریدے کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی قوم پرستانہ قیادت میں بھارت جمہوریت کی عالمی درجہ بندیوں میں مسلسل نیچے کی طرف آتا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی ساکھ بچانے کیلئے نئی دہلی اب خفیہ سفارت کاری کی کوشش کر رہا ہے، تاہم یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویسے تو مودی حکومت اُن متعدد عالمی درجہ بندیوں کو مسترد کرتی رہی ہے جن میں بار بار کہا گیا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری اقدار میں بھارت خطرناک حد تک پستی کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن اندر سے مودی حکومت اپنی جمہوری ساکھ بچانے کیلئے بہت پریشان ہے۔رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد سے مختلف درجہ بندیوں میں بھارت اب مکمل جمہوری ملک نہیں رہا بلکہ ناقص اور جزوی جمہوریت ہے اور منتخب آمریت کے زُمرے میں آتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دنیا کے سامنے تو بھارت یہ کہتا ہے کہ اُسے مغربی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے تاہم بند دروازے کے پیچھے بھارت اپنی گرتی ہوئی ساکھ سے بہت پریشان ہے۔

مزید پڑھیے  برسلز کے نوجوان طالب علم فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے
Back to top button