بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کریگی، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کے حل اور علاقے کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کے وزیراعلی گلبرخان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج(جمعرات ) کو ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعلی نے نگران وزیراعظم بننے پر انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد دی اورنیک خواہشات کااظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع امکانات ہیں جن کو پوری طرح بروئے کارنہیں لایاگیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریگی۔گلگت بلتستان کے وزیراعلی نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے دورے اورقانون سازاسمبلی سے خطاب کی دعوت دی۔

وزیراعلی نے وزیراعظم کوگلگت بلتستان میں انتظامی اموراورمسائل سے بھی آگاہ کیا۔ادھربلوچستان کے وفد نے اسلام آبا د میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی۔وفد نے نگران وزیراعظم بننے پر انوارالحق کاکڑ کومبارکباد دی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔وزیراعظم نے وفد کاشکریہ اداکیا۔

دریں اثنا نگران وزیرخزانہ شمشاداخترنے اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ اقتصادی اورمالی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
نگران وزیرخزانہ نے وزیراعظم کواپنی وزارت کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیے  حکومت طالبان حکومت کو تسلیم کرے، سراج الحق
Back to top button