بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سانحہ بہاولپور شہداء کا 35واں یوم شہادت آج روایتی عقیدت احترام سے منایا جائے گا

صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید اور سانحہ بہاولپور کے شہداء کا 35واں یوم شہادت آج جمعرات 17 اگست کو روایتی عقیدت احترام سے منایا جائے گا مرکزی تقریب فیصل مسجد کے احاطہ میں ہوگی جس سے پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے صدر محمد اعجاز الحق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر انوار الحق اور دیگر رہنماء حطاب کریں گے 4 بجے دعا ہوگی اور شہید صدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے صدر محمد اعجاز الحق نے بتایا کے مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے سندھ بلوچستان خیبرپختونخوا پنجاب کے تمام شہروں وفاقی دارالحکومت اسلام اور آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان سے مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے کارکن اور عوام قافلوں کی صورت میں فیصل مسجد پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ شہید صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید کی برسی اس سال ایک ایسے موقع پر آرہی ہے کے ملک میں مستحکم جمہوری نظام کے لیے عوام کو آئین پاکستان کے پرچم تلے جمع کرنے کا وقت ہے تا کہ ملک میں ترقی خوشحالی اور سیاسی استحکام کے سفر کا ایک نیا آغاز کیا جائے انہوں نے بتایا برسی کی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید اپنے کارکنوں اور عوام کو ملک میں سیاسی جمہوری نظام کے لیے جدوجہد کرنے کا پیغام دیا جائے گا تا کہ ملک میں شہید صدر جنرل محمد ضیاء الحق کے خوابوں کی تعمیر پانے کے لیے ایک خوشحال معاشرے کے تشکیل کی رہ ہموار کی جا سکے

مزید پڑھیے  حضرت عمر ؓ کے یوم شہادت پر وزیراعظم کا خصوصی پیغام
Back to top button