بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 29لاکھ سے تجاوز کرگئی

سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 29لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ دستاویزات کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس سے متعلقہ قائم 217 کلینکس میں سے صرف 23 پر ای سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے دستاویزات کے مطابق اب تک ان کلینکس میں 9لاکھ 81ہزار سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے اکثر مریضوں میں ہیپاٹائٹس کی تصدیق ہوئی۔

ہیپاٹائٹس کی بڑی وجہ غیر معیاری خوراک آلودہ پانی کا استعمال ہے حکومت کی جانب سے اس طرف توجہ نہ دینے کی وجہ ہیپاٹائٹس کے پھیلا ئوکا موجب بن رہی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر ہیپاٹائٹس سے بچا کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

مزید پڑھیے  جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار ہو گئی
Back to top button