بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات،پہلے مرحلے میں رہ جانے والے 12اضلاع میں پولنگ شیڈول کا اعلان

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں رہ جانے والے اضلاع میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  12اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ13 فروری کو ہوگی جو صبح 8 سے شام 5  بجے تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ جن  پولنگ اسٹیشنوں پرپولنگ ریکارڈ، بیلٹ باکس اور دیگرمواد چھینا گیا وہاں بھی پولنگ ہوگی جب کہ انتقال کر جانے والے امیدواروں کی نشست پر بھی پولنگ کرائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 6 پولنگ اسٹیشن کےکیسز عدالت میں ہیں جن پر جلد فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیے  ورلڈ کپ کیلئے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری
Back to top button