بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

صدر کا صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ وہ  لاہور کے شعبہ صحت میں منصوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ صدرنے کہا کہ مصنوعی ذہانت، صحت اور ادویات کے شعبوں میں بہت بڑی امید ہے اور مستقبل میں ایک میڈیکل گریجویٹ اسے مریضوں کے علاج کے لئے بروئے کار لاسکے گا۔

 

عارف علوی نے کورونا وبا کے عرصے کی مثال دی جس میں پاکستان نے دستیاب اعدادوشمار کا کامیابی سے استعمال کیا اور کئی جانیں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد خطے کے دوسرے ملکوں سے کم رہی۔ ا س سے پہلے صدر نے صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو ایوارڈ دیے۔

مزید پڑھیے  زمان پارک میں آپریشن کا آغاز، کارکنوں کی گرفتاریاں شروع
Back to top button