بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

احسن اقبال نے  اسلام آباد نیشنل گروتھ سینٹر کا افتتاح کردیا

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے  اسلام آباد نیشنل گروتھ سینٹر کا افتتاح کیا جس کا مقصد ملک کو معاشی ترقی، جدت اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کئی کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کر کے ایک فعال نظام کی بنیاد رکھے گی جن میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تعلیمی تحقیق، صنعت، ماحول دوست پروگرام اور مقامی آبادی کو بااختیار بنانا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گروتھ مراکز جدید بنیادی ڈھانچے، عالمی معیار کے ترسیلی نیٹ ورک، توانائی کے پائیدار ذرائع اور جدید مواصلاتی نظام پر مشتمل ہو گا جس سے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔

مزید پڑھیے  کیا بجٹ سے قبل پیٹرول کی قیمت کم ہو گی؟ مصدق ملک نے وضاحت کردی
Back to top button