بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں پیش، تمام الزامات کو مسترد کردیا

ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020کے صدارتی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد غیر قانونی طورپر عہدے پر براجمان رہنے کی کوشش کی تھی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں پیش ہو کر خود پر عائد الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے آپ کو  بے قصور قرار  دے دیا۔گزشتہ دنوں  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

 نئی فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے کی سازش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ۔تاہم جمعرات کو سابق صدر ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں پیش  ہوگئے، ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020کے صدارتی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد غیر قانونی طورپر عہدے پر براجمان رہنے کی کوشش کی تھی۔

یہ سابق صدر کی گزشتہ چار مہینوں میں تیسری پیشی تھی۔اس موقع پر سابق صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ انہیں جو بائیڈن کی وجہ سے گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بائیڈن اوران کی فیملی کئی ممالک سے کروڑوں ڈالر رشوت لے رہی ہے۔

رپورٹس کے مبطابق جج کی جانب سے کیس کی  اگلی سماعت 28 اگست کو مقرر کی گئی ہے، مقدمےکی سماعت پہلے صدارتی مباحثے کے 5 روز بعد ہوگی۔اگر سابق صدر ٹرمپ پر الزامات ثابت ہوئے تو انہیں مجموعی طورپر 55 برس قید ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیے  روس کا یوکرین پر حملہ، ڈنمارک کی وزیراعظم کا بڑا اعلان سامنے آگیا
Back to top button