بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہریار آفریدی کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

شہریار آفریدی کو جیل سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا، اپنے موکل سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی، وکیل چوہدری اشتیاق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار  آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو رہا کیا گیا۔

تاہم شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے شہریار آفریدی کو گرفتار کیا۔شہریار آفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق کا اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا شہریار آفریدی کو پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، شہریار آفریدی کو جیل سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا، اپنے موکل سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی۔

مزید پڑھیے  عبدالقدوس بزنجو پیپلز پارٹی میں شامل
Back to top button