بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ژوب کینٹ حملے میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

ژوب کینٹ میں 13 جولائی کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ژوب حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی ہے اور دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے۔پاکستان نے افغان دہشت گردوں کی تصدیق پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ 

دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغان دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔دفترخارجہ نے دہشت گرد کارروائیوں میں مسلسل افغان دہشتگردوں کی شمولیت اوردہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور شدید مذمت کی ہے۔خیال رہے کہ  ژوب کینٹ میں دہشت گرد حملے میں 5 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے 9 جوان شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے  انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت کارروائی، خود کش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑ لیا
Back to top button