بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نائلہ کیانی پاکستان میں موجود تمام 8ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی۔نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود تمام 5 ‘ایٹ تھاوزنڈرز( 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں)’ سر کرلیں، وہ  یہ کارنامہ  سر انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

نائلہ نے یہ کارنامہ آج 8051 میٹر بلند براڈ پیک سر کرکے سر انجام دیا۔ براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے۔

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے اس سے قبل پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کی تھی۔

نائلہ نے نیپال میں ماؤنٹ ایوریسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کو بھی سر کیا ہے۔ وہ نانگا پربت ، لوٹسے، اناپورنا اور گیشربرم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں جبکہ 14 میں سے 8 آٹھ ہزار میٹر  کی بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کا بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا
Back to top button