بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب سے متعلق حکم امتناع واپس

بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب سے متعلق حکم امتناع واپس لے لیا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پی سی بی، وفاقی حکومت اور درخواست گزار کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے متعلق حکم امتناع واپس لیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کیس سے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز نامزد نہیں کرسکتی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی سی بی کی عبوری کمیٹی روز مرہ کیمعاملات چلاسکتی ہے۔تاہم عدالت نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکے جانیکیحوالے سیدرخواست خارج کردی۔

مزید پڑھیے  پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹ آئندہ ہفتے
Back to top button